Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • مغربی ممالک ترکیہ کو روس سے جنگ میں نہیں الجھا سکتے: اردوغان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ مغربی ممالک کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ترکی کو روس کے ساتھ جنگ میں جھونک دیں، ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ہر ممکن حد تک جلد مذاکرات کرانے کےلئے تیار ہے.

سحرنیوز/عالم اسلام: مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہابر ٹی وی سے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ اگر گزشتہ سال کے دوران انکی کوششیں نہ ہوتیں تو اب تک مغربی ممالک ترکیہ کو روس کے ساتھ جنگ میں الجھا چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم یہاں حکومت میں ہیں، ایسا نہیں ہوگا اور ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان مفاہمت کار کا کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین احتمالا 27 اپریل کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق روسی ایوان صدارت کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے 11 جنوری کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ روس ہمیشہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کو آمادہ ہے لیکن یوکرین کے قوانین اور مغربی ممالک کرملین سے کیف کے صدر کے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگس