Mar ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • روسی صدر نے ایک لاکھ سینتالیس ہزار نو جوانوں کو فوجی ٹریننگ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا

روس کے صدر پوتین نے ملک کے ایک لاکھ سینتالیس ہزار نو جوانوں کو فوری طور پر فوجی ٹریننگ میں شامل کئے جانے کا حکم جاری کیا ہے

سحر نیوز/ دنیا: تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی صدرولادیمیر پوتین کے حکم کے مطابق روس کے اٹھارہ سے ستائیس سال تک کے نو جوانوں کو فوجی ٹریننگ کے لئے بھیجا جائے گا ۔ روسی صدر نے گزشتہ برس ستمبر میں بھی ایک لاکھ بیس ہزار روسی نو جوانوں کو فوجی کمپیئن میں شامل  ہونے کو کہا تھا۔

اس درمیان روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی نو جوانوں کی فوجی ٹریننگ کا فوجی کارروائیوں یا جنگ میں شمولیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

روس کے قوانین کے مطابق سبھی لڑکوں کے لئے  اٹھارہ سال سے ستائیس سال کے درمیانی حصے میں ایک سال کی فوجی ٹریننگ لینا لازمی ہے ۔ پچھلے برسوں کے دوران موسم بہار اور موسم خزاں میں ایک لاکھ تیس ہزار روسی جوانوں کو فوجی ٹریننگ کے لئے بلایا جاتارہا ہے۔

ٹیگس