Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کے بحران  کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے: روسی صدر

روسی صدر نے امریکہ کو بحران یوکرین کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے خارجہ پالیسی کے تحت سن دوہزار چودہ میں یوکرین سمیت مختلف ملکوں میں رنگین انقلاب کی حمایت کی تھی اور موجودہ بحران اسی کا نتیجہ ہے۔
روسی صدر نے واضح کیا کہ عالمی امن و استحکام ماسکو واشنگٹن تعلقات سے وابستہ ہے جو اس وقت انتہائی گہرے بحران کا شکار ہیں۔
ولادیمیر پوتین نے کہا کہ روس امریکہ کے ساتھ برابری اور عدم مداخلت کے اصول پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

ٹیگس