Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ: قبرستان میں فائرنگ سے ایک ہلاک تین زخمی

امریکہ کے ایک قبرستان میں مسلح شخص کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے ایک مقتول شخص کی آخری رسومات میں شریک لوگوں پر اچانک فائرنگ کردی۔ حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا اور نہ ہی حملہ آور کے بارے میں کوئی معلومات اسے حاصل ہوسکی ہیں۔
امریکہ کے غیر سرکاری ادارے کیسر فیملی فاؤنڈیشن کے تازہ جائزے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک شہری کو ہتھیاروں سے دھمکایا گیا ہے اور یا اس نے مسلح تشدد اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔
یہ جائزہ ایسے وقت میں شائع ہوا ہے جب پیر کے روز ایک مسلح شخص نے ریاست کنٹاکی کے شہر لوئیز ویل میں فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
گزشتہ ہفتے ریاست کیرولائینا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں چھے افراد مارے گئے تھے۔

ٹیگس