Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • جرمنی میں کاراور ٹرین میں خوفناک تصادم

جرمنی کے پولیس حکام نے اپنے ملک کے شمالی علاقے میں ایک کار اور ٹرین میں خوفناک تصادم ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے پولیس حکام نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ شمالی جرمنی کے شہر ہانوفر کے قریب ایک کار اور ٹرین کے درمیان ہونے والے اس تصادم میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ شہر ہانوفر کے قریب نواستاد میں ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔ اس حادثے کے بعد ہانوفر اور نین برگ شہروں کے درمیان ریلوے لائن کو بند کر دیا گیا۔

ٹیگس