یوکرین سرحد کے پاس روس کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ
روس کے علاقے روستوف کے گورنر کے مطابق نووشاختینسک کی آئل تنصیاب پر ایک ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے جس سے آگ بھڑک اٹھی لیکن جانی نقصان نہیں ہوا۔
سحرنیوز/دنیا: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی روس کے علاقے میں واقع تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ایک ڈرون حملے کے بعد اُس میں آگ بھڑک اٹھی جسے ڈیڑھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔
روستوف کے گورنر نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ کمپنی کے ملازمین اور آگ بجھانے والے عملے نے مل کر 50 میٹر کے علاقے میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ماسکو کا دعویٰ ہے کہ یوکرین مسلسل سرحدی انفرااسٹرکچر اور روسی فوجی جگہوں کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن یوکرین ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔
یاد رہے کہ تیل تنصیبات پر اس حملے سے قبل بدھ کے روز ماسکو میں صدارتی محل کرملن پر بھی ایک ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے وہاں ںصب دفاعی سسٹم نے مار گرایا۔