May ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین جاری رہنے کے منفی نتائج پر چین کا انتباہ

چین نے روس یوکرین جاری جنگ کے منفی نتائج پر سخت انتباہ دیتے ہوئے ایک بار پھر امریکہ پر تائیوان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ چین گانگ نے برلن میں جرمن چانسلر اولاف شولٹز سے ملاقات میں خبردار کیا ہے کہ جنگ یوکرین جاری رہنے کے بد ترین نتائچ سامنے آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جنگ جاری رہنے کے نتیجے میں صرف مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو گا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ جنگ بند کر کے دشمنی کا خاتمہ کر دیا جائے۔

چین گانگ نے کہا کہ جنگ یوکرین کو سیاسی طریقے سے ختم کئے جانے کی ضرورت ہے اس طریقے سے یورپ میں طویل مدت امن کی فراہمی کی راہ تلاش کرنے کا موقع بھی میسر ہو گا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ یوکرین میں چین کا موقف یہ ہے کہ مذاکرات سے امن کا حصول آسان ہوجاتا ہے۔

انھوں نے ایک بار پھر امریکہ پر تائیوان میں امریکی مداخلت کو سخت ہدف تنقید بنایا۔

چین گانگ نے کہا کہ امریکہ، تائیوان میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کر کے چین کی حاکمیت کو متاثر کرنے اور بین الاقوامی نظم کو کمزور بنانے کا باعث بن رہا ہے۔

انھوں نے اپنے دورہ جرمنی میں جرمن وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جبکہ وہ جلد ہی فرانس اور ناروے کا بھی دورہ کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ اپنے دورہ یورپ میں روس یوکرین جنگ بند کرانے اور اس سلسلے میں براعظم یورپ کے مختلف حکام سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

چین نے جنگ یوکرین کے خاتمے کے لئے ایک بارہ نکاتی تجویز بھی پیش کی ہے جن میں جنگ بندی اور روس کے خلاف مغرب کی پابندیاں ختم کئے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

ٹیگس