جاپان کی جانب سے یوکرین کو سو فوجی گاڑیوں کا تحفہ
جاپان نے روس کا مقابلہ کرنے اور یوکرین کی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے یوکرینی فوج کو سو فوجی گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: جاپان ان ممالک میں شامل ہے کہ جنھوں نے جنگ یوکرین کے دوران امریکہ اور مغرب کے اہداف و مقاصد کے تحت یوکرین کی نہ صرف مدد کی ہے بلکہ ماسکو کے خلاف پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز یوکرین کو سو فوجی گاڑیاں دینے کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی۔
اس تقریب میں جاپان کے نائب وزیر دفاع توشیرو اینو اور ٹوکیو میں یوکرین کے سفیر سرگی کوروسونسکی نے بھی شرکت کی۔
جاپان کے وزیر دفاع نے اس تقریب میں کہا کہ ہم سے جہاں تک ہو سکا یوکرین کی حمایت اور مدد کریں گے۔
واضح رہے کہ جاپان نے اس سے قبل یوکرین کو فوجی وردیاں اور ہیلمٹ فراہم کیے تھے۔
روس نے کئی بار مغرب کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد دینے اور اس کے منفی نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔