روس کا یوکرین کے تقریبا ڈیڑھ سو فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ
May ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
روس اور یوکرین کے فوجیوں کے مابین گھمسان کی جنگ جاری ہے اور زمینی حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ روس کی پوزیشن مغربی دنیا کی تمام تر حمایت و مدد کے باوجود مستحکم ہے۔
سحر نیوز/دنیا: روس کے الیگزینڈر ساوچوک گروپ کے پریس سینٹر نے خبر دی ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے یوکرین کی مسلح افواج کے ایک اڈے اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے۔ اس پریس سینٹر کے مطابق روس کے سوخو چونتیس جنگی طیاروں نے دونتسک میں کراسنولیمانسک کے علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کے ایک اڈے اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دونتسک سیکٹر میں یوکرین کے تقریبا ڈیڑھ سو فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔