May ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کا نیا دعویٰ، اگر ہمیں 48 ایف سولہ جیٹ فائٹرز مل جائیں تو ہم روس سے اپنی سرزمین واپس لے سکتے ہیں

یوکرین مغربی ممالک سے مختلف حیلے بہانوں کی آڑ میں ہتھیار اور سامان حرب لینے کی بدستور کوشش کر رہا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں اڑتالیس ایف سولہ جیٹ فائٹر مل جائیں تو وہ روس سے اپنی سرزمین واپس لے سکتے ہیں۔ ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے نے کہا کہ ایمسٹرڈم، کیف کو ان جیٹ فائٹروں کی فراہمی پر غور کر رہا ہے تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ 

یوکرین کی وزارت دفاع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ روس زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی پلاننگ کر رہا ہے تا کہ یوکرین کی پیش قدمی پر مبنی درپیش کارروائی کو بے اثر بنا سکے۔

ان کے دعوے پر "متحد روس" تحریک کے سربراہ ولادیمیر روگوف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے زاپوریژیا میں ایک فریبی کارروائی کے لئے منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس کی ذمہ داری روس پر عائد کرکے، کیف اپنے اہداف پورا کرنے کے درپے ہے۔

ٹیگس