Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ ہوش کے ناخن لے: چین

چین کی فوج نے امریکی فوج کی فضائی اور بحری سرگرمیوں کی جانب سے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جاسوس طیارے کے سامنے چینی جیٹ فائٹر کے خطرناک طریقے سے پرواز کرنے پر مبنی واشنگٹن کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چھبیس مئی کو امریکی جاسوس طیارہ جان بوجھ کر چین کے ٹریننگ زون میں داخل ہوا تھا جس سے علاقے کا استحکام واضح طور پر متاثر ہوا۔

چین کے فوجی عہدے دار نے اس انتباہی پیغام میں امریکہ کو اپنے فوجی اقدامات پر کڑی نظر رکھنے کو کہا اور عالمی قوانین اور سمجھوتوں کے پیش نظر ایسے فضائی اور بحری جارحانہ اقدامات سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی ۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت جنگ نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ منگل کے روز چینی جیٹ فائٹر نے بحیرہ جنوبی چین کی فضا میں پرواز کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کے ٹھیک سامنے اڑ کر اس طیارے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا۔

بیجنگ اس سے پہلے بھی امریکی بحریہ اور فضائیہ کے جاسوسی اقدامات کی جانب سے خبردار کر چکا ہے۔

ٹیگس