Jun ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • کیا ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین پر روس کے حملوں کو روک سکیں گے

روسی فوج نے فضا سے مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں سے یوکرین میں اہم فوجی تنصیبات کی حفاظت کرنے والے فضائی دفاعی سسٹم پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ کے چیئرمین چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل مارک میلی نے فرانس پہنچنے پر کہا ہے کہ ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین پر روس کے آئندہ حملوں کو روکنے کے لیے ایک سیکورٹی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکی ٹینک ابرامز کی تربیت دینے کا آغاز ہو گیا ہے لیکن کیف پر قریب الوقوع حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہتھیار تیار نہیں ہوں گے۔

دوسری جانی روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بھی کہا ہے کہ روسی فوج نے فضا سے مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں سے یوکرین میں اہم فوجی تنصیبات کی حفاظت کرنے والے فضائی دفاعی سسٹم پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گائیڈڈ میزائلوں سے یہ حملے جمعرات کی رات انجام دیئے گئے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں اب جدید ترین اور بھاری ہتھاروں کا  بے دریغ استعمال ہونے لگا ہے اور اس کی ذمہ داری امریکہ اور یورپی ممالک پر عائد ہوتی ہے جو یوکرین کو راکھ کے ڈھیر میں بدلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ٹیگس