Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • دراندازی کی صورت میں نیٹو کو ایٹمی بم سے نشانہ بنائیں گے: بیلا روس کے صدر کا انتباہ

منسک کو روس سے انتہائی طاقتور ایٹم بم ملے ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا:  بیلاروس کے صدر ایلگزنڈر لوکاشنکو نے کہا ہے کہ روس نے ایسے ایٹم بم بیلاروس کو فراہم کئے ہیں جو ان بموں سے تین گنا زیادہ طاقتور ہیں جو امریکہ نے ہیروشیما اور ناکازاکی پر گرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے ملنے والے ایٹمی ہتھیار ٹیکٹیکل نوعیت کے ہیں جنہیں ایک جگہ پر نہیں بلکہ بیلاروس کے مختلف علاقوں میں نصب کیا جائے گا۔

بیلاروس کے صدر نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اور کسی بھی خطرے کی روک تھام کے لئے منسک نے روس سے ان ہتھیاروں کی درخواست کی تھی ۔ اس موقع پر ایلگزنڈر لوکاشنکو نے امریکہ اور نیٹو کے دیگرارکان کو خبردار کیا کہ بیلاروس پر دراندازی کرنے کی صورت میں، منسک بلا جھجھک ان ہتھیاروں کو استعمال کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ روس نے یہ اقدام، امریکہ کی جانب سے نیٹو کے رکن ممالک میں ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کے جواب میں کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ پچیس مئی کو روس اور بیلاروس کے وزرائے دفاع نے اس سلسلے  میں ضروری دستاویزات پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ماسکو کے ایٹمی ہتھیاروں کا ایک حصہ بیلاروس میں نصب کیا جائے گا۔  

ٹیگس