Jul ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں خونی تعطیل کا دن 10 افراد ہلاک 38 زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین واقعات میں 50 کے قریب افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فورٹ ورتھ میں امریکی یوم آزادی کی چھٹی منانے والے مقامی تہوار کے بعد ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فلاڈیلفیا میں پیر کی رات ہونے والی ایک الگ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، جن میں ایک دو سالہ اور ایک 13 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

امریکہ میں خونی تعطیل کے روز فائرنگ کے واقعات سے ایک روز قبل بھی بالٹیمور میں ایک تقریب کے دوران ہونے والی شدید فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ 4 جولائی 1776 کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی آزادی کے اعلامیےکی یاد میں ریاستہائے متحدہ میں چھٹی کا دن ہے۔

دنیا کی تقریبا پانچ فیصد آبادی کے حامل ملک امریکہ میں اکتیس فیصد  اسلحہ موجود ہے جبکہ امریکہ میں اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

 امریکہ میں ہر سو افراد کے پاس ایک سو بیس ہتھیار موجود ہیں۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ امریکہ دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد ہے لیکن دنیا میں ہتھیاروں سے اجتماعی قتل کے مرتکب افراد میں سے تقریباً اکتیس فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر عام ہے اور وہاں آئے دن فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ امریکہ میں اسلحے کی مضبوط لابی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا قانون بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ٹیگس