Jul ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی اشتعال انگیزیوں کا جواب دیا جائیگا: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی بہن نے امریکہ کو شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو جونگ نے امریکی جاسوس طیارے کا شمالی کوریا کی فضائی حدود میں 8 مرتبہ داخل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے اس حرکت کو غیرقانونی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کو بہت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کِم یو جونگ نے کہا کہ شمالی کوریا کی فوج امریکی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، انہوں نے امریکہ کو متنبہ کیا کہ ایسے طیاروں کو تباہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

 شمالی کوریا نے اس سے قبل بھی جزیرہ نمائے کوریا کے اطراف میں امریکہ کے جاسوس طیاروں کی پرواز کے بارے میں خبر دار کیا تھا۔

ٹیگس