Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں شدید زلزلہ اور فائرنگ، 4 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست الاسکا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جو بعد میں واپس لے لی گئی۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جزیرہ نما الاسکا میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ الاسکا میں زلزلہ 9.3 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔

ادھر امریکی سونامی سسٹم کے مطابق زلزلے کے قریب واقع بحر الکاہل کے علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ۔ بعد میں امریکی سونامی سسٹم کی جانب سے یہ سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

در ایں اثنا امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح تقریباً 10:45 بجے جارجیا کے شہر اٹلانٹا سے تقریباً 45 کلومیٹر دور جنوب مغربی ہنری کاؤنٹی کے شہر ہیمپٹن کے ڈاگ ووڈ لیکس کے علاقے میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ پولیس ابھی تک ملزم کی تلاش میں ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت 41 سالہ آندرے لانگمور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی رہائشی ہے۔

ٹیگس