یوکرین کا کریمیہ پل پر حملہ، روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی (ویڈیو)
روس کی وزارت خارجہ نے اس ملک کو کریمیہ جزیرہ سے ملانے والے پل پر ہونے والے حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کیف اور اس کی انٹیلی جنس نے انجام دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے کریمیہ پل پر حملہ کیا ہے جب کہ حملے کی تصدیق روس کی وزارت خارجہ نے بھی کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ریلوے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
کریمیہ پارلیمنٹ کے اسپیکر ولادیمیر کنستانتی نیف نے کہا ہے کہ کیف حکومت نے ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور وہ کریمیہ پل پر ہونے والا حملہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق صبح 6 بج کر 5 منٹ پر کریمیہ پل پر ہونے والا حملہ دو آبی ڈرونز کے ذریعے انجام دیا گیا جس کے نتیجے میں پل کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دو افراد ہلاک اور ایک بچے کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اس حملے میں ملوث یوکرین انٹیلی جنس کے افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کریمیہ پل پر حملے کا فیصلہ یوکرینی، امریکی اور برطانوی حکام کے مشترکہ فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔