Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • کریمیہ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ ناکام

کریمیہ پر یوکرین نے ایک بڑا ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی جسے روسی فوج نے ناکام بنا دیا۔ 9 ڈرون تباہ کئے گئے اور 19 ڈرون طیارے الیکٹرانک جامنگ نظام سے ناکارہ بنائے گئے۔

سحر نیوز/دنیا: اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق کریمیہ کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مشرقی کریمیہ میں یوکرین کا ایک بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ہوائی دفاعی نظام نے 9 ڈرون طیاروں کو ہوا میں تباہ کر دیا جب کہ باقی 19 طیاروں کو الیکٹرانک جامنگ نظام کے ذریعے سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ دو دن پہلے بھی یوکرین نے کریمیہ پل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک بچی زخمی ہو گئی تھی۔

روس نے اس حملے کا ذمہ دار یوکرینی حکومت اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی کو قرار دیا تھا۔ یوکرین نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ اس کی نیوی اور انٹیلی جنس نے انجام دیا ہے۔

ٹیگس