Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل سیاسی کرتب کا مرکز نہیں: روس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے سلسلے میں خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں برطانیہ نے نیٹو اور یورپی یونین کے کئی ارکان کو بھی شامل کر لیا ۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی نشست ایسی حالت میں منعقد ہوئی کہ یورپی یونین اور نیٹو کے 8 رکن ممالک کے نمائندے بھی سیکیورٹی کونسل میں موجود تھے۔ ان ممالک کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت رکھنے والے برطانیہ کی دعوت پر اس خصوصی نشت میں بلایا گیا تھا جس پر روس کے نائب مندوب دیمیتری پولیانسکی نے شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاسی کرتب کا مرکز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کےعارضی سربراہ برطانیہ نے، یورپی یونین اورنیٹو کے ارکان کو بلا کر سلامتی کونسل کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے37 ویں قانون کے مطابق، سلامتی کونسل کی خصوصی  نشستوں میں 3 سے زیادہ رکن ممالک کی شرکت پر پابلندی ہے۔

قابل ذکر کہ لندن نے پیر کے روز متعدد روسی حکام اوراعلی عہدیداروں کے خلاف پابندی کا اعلان کیا تھا جس میں روس کے وزیر تعلیم سرگئی کراوتسوف کا نام بھی شامل ہے۔

ٹیگس