Jul ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ یوکرین کی جنگ میں جلتی پر تیل کا کام کیوں کر رہا ہے؟

امریکہ نے علاقے میں کشیدگی بڑھانے اور یوکرین کیلئے اپنی فوجی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جنگ یوکرین میں واشنگٹن کی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکہ کے تین اعلی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آئندہ چند دنوں میں یوکرین کیلئے چار سو ملین ڈالر کا امدادی پیکج پیش کرے گا۔ ان میں سے دو عہدیداروں نے کہ جن کے ناموں کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا، دعوی کیا ہے کہ امریکہ کی اس امدادی پیکج میں فوجی ہتھیار ہوں گے تاہم کلسٹر بم شامل نہیں ہوں گے۔

ان دونوں عہدیداروں کے مطابق، اس فوجی امداد میں بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے اور انھیں ناکارہ بنانے والے وسائل، فضائی دفاعی سسٹم ہیمارس اور تاووجالین میزائل شامل ہیں اور یہ فوجی ہتھیار یوکرین کو آئندہ منگل تک ارسال کر دیئے جائیں گے۔

ٹیگس