Jul ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع  نے کہا ہے کہ ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 24 جولائی کی صبح کیف کی جانب سے ماسکو شہر کی دو عمارتوں کو ڈرون طیاروں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس دہشت گردانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ بعض ذرائع نے بتایا کہ ماسکو میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ماسکو کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ماسکو کی کومسومولسکی"Komsomolsky" شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ یہاں پر تباہ شدہ ایک ڈرون کا ملبہ پڑا ہے اور یہ شاہراہ روس کی وزارت دفاع کے قریب ہے۔

دریں اثنا، کریمیا کے علاقے کے سربراہ "سرگئی اکسیونوف" نے کہا ہے کہ کیف کے 11 ڈرونز کو روسی فضائیہ نے مار گرایا ہے۔

ٹیگس