بحران یوکرین کا پر امن حل، کیف کی ہٹ دھرمی کی بنا پر تقریبا ناممکن ہوگیا: روس
Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے حکام امریکہ اور مغربی ملکوں کے بھکاوے میں آگئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے کہا ہے کہ بحران یوکرین کا پرامن حل، کیف کی ہٹ دھرمی کی بنا پر تقریبا ناممکن ہوگیا ہے۔
دیمتری پاسکوف نے کہا کہ یوکرین کو سیکورٹی کی ضمانت دینے کے بارے میں امریکہ اور یورپی ملکوں کے مذاکرات روس کی سلامتی کےلئے خطرہ ہیں اور یہ عمل یورپ کی سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہونے پر منتج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ روس کے غیر فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی یوکرین کی مسلسل کوششیں اس ملک کی حکومت کی دہشتگردانہ ماہیت کو بیان کرتی ہیں۔