Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں پھر نسل پرستانہ حملہ، تین سیاہ فام شہریوں کا قتل

ایک نسل پرست سفید فام امریکی نے تین سیاہ فام شہریوں کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں ایک نسل پرست سفید فام امریکی شہری نے جیکسن وِلے Jacksonville شہر کے "ڈالر جنرل اسٹور" میں موجود لوگوں پر فائرنگ کر دی جس سے تین سیاہ فام شہری ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے میں خود قاتل بھی مارا گیا ہے۔ مرنے والوں میں دو خواتین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کا ایک بیان ہاتھ آیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ وہ سیاہ فام شہریوں سے متنفر ہے اور حتیٰ اُس کی رائفل اور پستول پر بھی نازیوں کی مخصوص علامتیں بنی ہوئی تھیں۔ امریکی ویب سائٹ "گن وائلینس آرکائیو" کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سنہ 2023  کے آغاز سے اب تک امریکہ میں عام لوگوں پر فائرنگ کے 471 واقعات درج کئے گئے ہیں اور ہتھیاروں کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد ساڑھے بارہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد اس سے الگ ہے۔

ٹیگس