Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کا سواستوپول پر میزائل حملہ، 24 افراد زخمی

کریمیا میں سواستوپول پر یوکرین کے میزائل حملے میں 24 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں سے 4 افراد کی حالت نازک ہے۔

سحرنیوز/دنیا:اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق کریمیا میں سواستوپول کے گورنر میخائل رازووژایف نے کہا کہ دشمنوں کے حملے سے فضائی دفاع کا نظام فعال ہو گیا ہے اور دشمن کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سواستوپول پر یوکرین نے روس کی بحری کشتی بنانے کے مرکز پر میزائل حملے انجام دئیے ہیں اور حادثے کی جگہ پر میخائل رازووژایف نے امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صبح 3 بجے آسمان میں کئی روشنیاں دیکھی گئیں جن کے بعد فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔ علاقے میں 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں-

ٹیگس