Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں  دوگنا اضافہ

امریکہ میں سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سنہ دو ہزار بائیس میں امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سروے نتائج کے مطابق امریکہ میں ہر پانچ افراد میں سے ایک شخص کو اسلحے کے ساتھ دی جانے والی دھمکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ این سی ای ایس کے اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار اکیس اور بائیس کے دوران امریکہ میں اسکولوں میں ہونے والی فائرنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں آتشیں اسلحے کے استعمال سے ہونے والی اموات کی تعداد گزشتہ تیس سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ ہر سال اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو اپنی جانوں سے دھونا پڑجاتا ہے۔اور اسلحہ رکھنے اور استعمال پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اور نہ اس سلسلے میں کوئی قانون وضع کیا جا سکا ہے۔

ٹیگس