Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • فوجی تربیت کے بہانے برطانوی فوجی یوکرین روانہ

برطانیہ فوجی تربیت کے بہانے سے اپنے فوجی یوکرین روانہ کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی فوجیوں کی تربیت کے لئے وہ اپنے کچھ فوجی یوکرین روانہ کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر انھوں نے اپنے حالیہ دورہ یوکرین میں گفتگو بھی کی ہے۔

برطانوی وزیر جنگ نے دعوی کیا کہ یوکرینی فوجیوں کی تربیت کے بعد یوکرینی کی برطانیہ اور نیٹو کے تمام رکن ملکوں سے وابستگی کم ہو گی۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کسی بھی قیمت پر جنگ کے دوران یوکرین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو گا۔انھوں نے تاکید کی ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ امریکی نمائندگان کے سربراہ یوکرین کی ضرورت کی امداد کے وعدے پر قائم رہیں گے۔

ٹیگس