Oct ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ: مورگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ 5 افراد زخمی

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور کے پولیس کے حکام نے مورگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کی اطلاع دی ہے

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے چالیس کلومیٹر دور ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں مورگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اس ریاست کی مقامی پولیس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ منگل کو دیر گئے رونما ہونے والے اس واقعے کے مشتبہ افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

بالٹیمور پولیس کے سربراہ نے اس حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ جائے وقوعہ پر تین شوٹر موجود تھے جنہوں نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں پر گولی چلائی ۔

کچھ عرصہ قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ حکومت بچوں اور خاندانوں کو زیادہ تحفظ دینے کے لیے اسلحہ خریدنے کی عمر اٹھارہ سے بڑھا کر اکیس سال کرنے جار ہی ہے۔

واضح رہے کہ ہتھیاروں کی نقل وحمل کی آزادی اور تجارت کو محدود کرنے والا غیر موثر قانون، امریکہ میں ہتھیار بنانے والی طاقتور لابیوں کا نمایاں اثر و رسوخ ، اس ملک میں مسلح تشدد کے اہم عوامل ہیں

ٹیگس