روس یوکرین جنگ کے حوالے سے نیٹو کا اہم اعتراف
Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی جنگ سے کئی سال قبل روس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
سحرنیوز/ دنیا: نیٹو کی فوجی کمیٹی کے سربراہ راب باؤر نے اعتراف کیا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی جنگ شروع ہونے سے برسوں پہلے سے روس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
باؤر نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے منصوبوں کے مطابق، ماسکو کے ساتھ تصادم کی صورت میں، نیٹو افواج کی تعداد کو روس کی سرحدوں پر پہلے تیس دنوں میں تقریباً تین لاکھ افراد تک بڑھانا طے پایا ہے۔
اسی دوران روسی سلامتی کونسل کے نائب دیمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ مغرب، یوکرین کو بھاری ہتھیار بھیج کراور نازی ازم کو بڑھاوا دے کر دنیا کو ایک ایسی عالمی جنگ کے قریب لا رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دیکھنے میں نہیں آئی۔