Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے بیان پر ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل

ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآف گیلنٹ کا بیان جنگی جرم ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ یہ بیان انتہائی نفرت آمیز ہے اور فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور بجلی سے محروم کرنا ایک اجتماعی سزا ہے۔
صیہونی وزیر جنگ نے پیر کے روز کہا ہے کہ جنگ کے اصول تبدیل ہوگئے ہيں۔ غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور تحریک حماس پچاس سال تک اس جنگ کو شروع کرنے پر پچھتائے گی۔
گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کا ردعمل، مزید پچاس سال تک ذہنوں میں رہے گا اور تحریک حماس کو اس آپریشن کے شروع کرنے پر پچھتاوا رہے گا۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے غزہ میں نسل کشی کرنے کے لیے اس حکومت کے ارادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کو بہت سنگین بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اس سے نسلوں کے لیے حقیقت بدل جائے گی۔

ٹیگس