Oct ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کا اسلحے سے بھرا ہوا طیارہ فلسطینیوں پر بمباری کے لیے اسرائیل پہنچ گیا

امریکہ کا اسلحے سے بھرا ہوا ایک طیارہ فلسطینیوں پر بمباری کے لیے اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ائیر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔ بائیڈن انتظامیہ نے رواں ہفتے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کردی ہے۔ دوسرا بحری بیڑا بھی اسرائیل بھیجنے پرغور کیا جارہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ تاحال امریکی فوج تعینات نہیں کی جارہی،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل روانہ ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے رابطہ کیا ۔ اس موقع پر امریکی صدر نے اسرائیل کی فوجی امداد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو یقینی بنائیں گے ۔

ادھر حماس نے اسرائیل کو جوابی دھمکی دی ہے اور واضح کیا ہے کہ قبضے کے خلاف مزاحمت فلسطینیوں کاحق ہے۔ ہم مقدس مقامات کا دفاع کریں گے اور قبضہ ختم کرا کے ہی دم لیں گے۔

ٹیگس