روس یوکرین جنگ، یوکرین کے مزید 400 فوجی اہلکار ہلاک و زخمی
روس اور یوکرین کے مابین جنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں یوکرین میں روس کے جاری خصوصی آپریشن کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ دونیتسک میں یوکرین کے پانچ حملوں کا دفاع کیا گيا ہے اوران تمام حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے جہاں یوکرین کے چار سو دس فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
اس بیان میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ کوپیانسک میں بھی یوکرین کے چھے حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے جہاں یوکرین کے پچاس فوجی اہلکار ہلاک اور ایک ٹینک اور دو بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ماسکو، کیف کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے تیار ہے تاہم انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات کے لئے اب تک کوئی سنجیدہ تجویز پیش نہیں کی گئی ہے تاہم یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امن کے فارمولے کو مسترد کیا ہے اور اسے دھمکی قرار دیا ہے، جبکہ روس کی نظر میں ایسا ہرگز نہیں ہے۔