Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ اور غاصب وزیر اعظم حماس کے ڈر سے بنکر میں جا چُھپے

اسلامی استقامتی محاذ اور غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے درمیان جنگ جاری ہے اور آج اس جنگ کو گیارہواں دن ہے۔ اس درمیان ایک خبر یہ سامنے آئی ہے کہ تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو حماس کے ڈر سے بنکر میں جا کر چُھپ گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکی وزیر خارجہ  اینٹونی  بلنکن اور غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان تل ابیب میں وزارت جنگ کے کمانڈ سینٹر میں ملاقات جاری تھی کہ تبھی راکٹ حملے کا سائرن بج گیا۔

رپورٹ کے مطابق سائرن بجتے ہی دونوں لیڈر ملاقات کو بیچ میں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور بنکر میں جا چُھپے۔  بتایا جاتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور غاصب اسرائیلی وزیر اعظم یہ سمجھے کہ شاید حماس نے حملہ کردیا ہے لہٰذا دونوں نے بھاگ کر بنکر میں چُھپنے میں ہی انپی عافیت سمجھی، دونوں لیڈر تقریباً پانچ منٹ تک بنکر میں چُھپے رہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن غاصب اسرائیل کے دورے پر ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ غاصب اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔ جو بائیڈن اس کے بعد اردن کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

 

 

ٹیگس