Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ نے اپنے غیر ضروری سفارتکاروں اور ملازمین کو عراق چھوڑنے کا حکم دے دیا

امریکہ نے اپنے غیر ضروری سفارتکاروں اور ملازمین کی فیملی سے کہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، عراق کو چھوڑ دیں

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ خبروں کےمطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس وزارت نے امریکی مفادات اور ملازمین کے خلاف بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر، بغداد میں امریکی سفارتخانےاور اربیل میں امریکی قونصل خانے میں موجود غیر ضروری اور اضافی سفارتکاروں اور ملازمین کی فیملی کو عراق سے نکل جانے کا حکم صادر کیا ہے -

عراقی عوام نے گذشتہ دنوں میں، مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ، اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کی امریکی حکمرانوں کی جانب سے بے دریغ حمایت پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے نکل جانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے-

ٹیگس