Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • جنگ غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے: روس

روس نے ایک بار پھر جنگ غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے نائـب مستقل مندوب پولیانسکی نے کہا ہے کہ ماسکو ایک بار پھر جنگ غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس تشکیل دیئے جانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غزہ میں انسانی قتل عام کے بارے میں جائزہ لیا جا سکے۔

روس نے گذشتہ ہفتے بھی سلامی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قرارداد پیش کی تھی جس کو منظوری نہیں مل سکی تھی ۔ ووٹنگ کے بعد روسی مستقل مندوب نے کہا تھا کہ پوری دنیا کی سانسیں اٹکی ہوئی ہیں تاکہ غزہ میں ہولناک انسانی قتل عام رکوانے کی کوشش کی جائے مگر مغربی ممالک انسانی قتل عام نہیں رکوانا چاہتے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب نے اپنے ملک کی قرارداد کا مسودہ پیش کیا جس میں حماس کی مذمت کی ہے اور غزہ میں کسی بھی طرح کی جنگ بندی کو مد نظر نہیں رکھا گیا ہے۔ امریکہ نے اس قرارداد میں غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ قتل عام کو قانونی قرار دیتے ہوئے حماس کی جانب سے غاصب صیہونی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس