Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر جنگ مخالف مظاہرے

دنیا بھر کے مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ میں فلسطینیوں کے ہزاروں طرفداروں نے واشنگٹن ڈی سی اور مختلف دیگر ریاستوں میں مظاہرے کئے۔ اسی طرح کے مظاہرے مختلف یورپی ملکوں میں بھی کئے گئے اور مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مظاہروں میں مظاہرین نے وسیع پیمانے پر شرکت کی اور یہاں تک کہ جنگ عراق کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر پہلی بار جنگ مخالف مظاہرے ہوئے۔

اسلام امریکہ رابطہ کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان مظاہروں کا مقصد، جنگ کے خلاف احتجاج کرنا رہا اور مظاہرین نے غزہ میں عام شہریوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند اور فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا اور عام شہریوں کی لاشوں کو دفنائے جانے اور زخمیوں کا علاج و معالجہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطینیوں کی حمایت میں وائٹ ہاؤس کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں صیہونیت مخالف یہودی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور غزہ کے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف جارحیت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح کا مظاہرہ پینسیلوانیا اور ٹیکساس میں بھی کیا گیااور مظاہرین نے صیہونی وحشیانہ جرائم اور غاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

فلسطینیوں کی حمایت کے اعلان اور صیہونی جرائم کی مذمت میں مختلف یورپی ملکوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کئے جانے والے مظاہرے میں نے غزہ میں عام شہریوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند اور فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گيا اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی شدید مذمت کی گئی۔

فرانسیسی مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ کے مظلوم عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ فرانسیسی مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اسی طرح کے مظاہرے فرانس کے چالیس دیگر شہروں میں کئے گئے۔ اسپین کے مختلف شہروں میں بھی مظاہرین نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف جارحیت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح کا مظاہرہ اسپین کے مختلف شہروں منجملہ میڈرڈ میں بھی کیا گیا اور مظاہرین نے صیہونی وحشیانہ جرائم اورغاصب صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ہتھیاروں کے بائیکاٹ کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

یورپ و امریکہ میں اس قسم کے یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ یورپ کے مختلف شہروں منجملہ برلن، پیرس، میلان۔ ڈبلن اور کوپن ہیگن میں بھی کئے جانے والے مظاہروں میں غزہ میں عام شہریوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند اور فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گيا اور وحشیانہ صیہونی جرائم کی شدید مذمت کی گئی۔ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ہتھیاروں کے بائیکاٹ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس