Nov ۰۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل: غزہ کی صورتحال وحشتناک اور المناک ہے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش نے غزہ میں انسان دوستانہ جنگ بندی اور اس علاقے میں وسیع امداد کی فراہمی کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال وحشتناک اور المناک ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اینٹونیو گوتریش نے بدھ کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ میں گزشتہ چند روز میں ہی ہزاروں افراد مارے گئے ہیں کہا کہ ابھی تک غزہ میں ایندھن فراہمی پر پابندی ہے اور پانی بھی بہت محدود ہے نیز اسپتالوں میں ضروری اشیا کی قلت ہے۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو واضح غلطی قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگی قوانین کا احترام کیا جائے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ولکر ترک نے اسرائیل کے ذریعہ فلسطینیوں کے قتل عام اور عام شہریوں، عورتوں اور بچوں کو غیر قانونی اور اجباری طور پر بے گھر کئے جانے کو جنگی جرائم میں قرار دیا۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی غزہ کے طبی مراکز پر حملے کی مذمت بھی کی۔
دریں اثنا، اقوام متحدہ نے غزہ میں اپنے 92 اہلکاروں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔ انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ 92 اہلکاروں کی موت میرے لئے بہت دردناک ہے، ہمیں اپنے رفقائے کار ہمیشہ یاد آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خاطر ایک بار پھر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔

ٹیگس