Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • یوکرین کے حملے مغرب کے دور مار ہتھیاروں سے انجام پا رہے ہیں: روس

یوکرین کی جانب سے بیشتر جوابی حملے مغرب کے دور مار ہتھیاروں سے انجام پا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے دونسک کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے اجلاس میں تاکید کی ہے کہ دونسک پر یوکرینی فوج کی حالیہ گولہ باری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرینی فوج، مغرب سے ہم آہنگی کے ساتھ عام شہریوں اور غیر فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے، کہا کہ یوکرین کی جانب سے بیشتر جوابی حملے مغرب کے دور مار ہتھیاروں سے انجام پا رہے ہیں۔

اسی اثنا میں اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب ژانگ جون نے دونسک پر یوکرینی فوج کے انجام پانے والے حملوں پر روس کی کوششوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تشکیل پانے والے اجلاس میں تاکید کی ہے کہ دونسک کے رہائشی علاقوں پر یوکرین کی مسلح افواج کے حملے چینی حکام کی گہری تشویش کا باعث بنے ہیں۔

یوکرین کی مسلح افواج نے سات نومبر دو ہزار تئيس کو امریکہ کے ہیمارس میزائل سسٹم سے استفادہ کرتے ہوئے دونسک کے مرکزی علاقے پر حملہ کیا تھا جس میں مقامی حکام کے مطابق بیس عام شہری جاں بحق اور پچپن دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس