Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے: سلامتی کونسل کی قرارداد پرعمل کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد صرف ایک رسمی اقدام نہ ہو بلکہ فلسطینیوں کے لئے عملی حقیقت ہونی چاہیے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحده میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے بدھ کی رات سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں غزہ پٹی میں انسان دوستانہ محدود جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن اس میں مسلسل بمباری اور تقریبا پانچ ہزار فلسطینی بچوں کے قتل کی مذمت نہیں کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کی وزارت خارجہ نے اس قرارداد کو مسترد کردیا ہے اور اس پر عمل نہیں کرے گی۔ ریاض منصور نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے انسانیت کو اس سے شکست ہوئی ہے کہا کہ حملوں کا سلسلہ اور بمباری فوری طور پر بند اور امداد غزہ پٹی پہنچنی ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ پٹی کے اسپتالوں میں مناسب پانی نہیں ہے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی بمباری روک دینے کا اقدام صیہونی قیدیوں کی رہائی اور زخمیوں کے علاج معالجے کا سبب بنے گا۔
انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

ٹیگس