Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ

ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اٹارنی کریم خان نے غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں تحقیقات سے متعلق پانچ ممالک کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اٹارنی کریم خان نے کہا کہ ان کو پانچ ممالک کی طرف سے غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں تحقیقات کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اٹارنی کریم خان نے کہا کہ یہ درخواست جنوبی افریقہ، بنگلادیش، بولیویہ، کومور اور جیبوتی کی طرف سے بین الاقوامی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔ ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اٹارنی کے دفتر سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس دفتر نے غزہ پٹی میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے بارے میں بہت سے ثبوت و شواہد جمع کئے ہیں۔ واضح رہے کہ غاصب اسرائیل، ہيگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے اور وہ اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی ہے لیکن جنگی جرائم جیسے خاص حالات میں ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت ان ممالک کے بارے میں بھی تحقیقات کرسکتی ہے جو اس کے رکن نہیں ہیں۔ قابل ذکر ہے سنہ دو ہزار پندرہ سے سرزمین فلسطین ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جنہیں یہ عدالت باضابطہ طور پر تسلیم کرتی ہے۔

ٹیگس