Nov ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran

اٹلی کے دارالحکومت روم میں غزہ کی پٹی کے شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطین کے سینکڑوں حامیوں اور اٹلی کے عوام نے روم میں غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی یاد میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کی اور ہزاروں علامتی چھوٹی سفید قبریں اجتماع میں رکھیں جن پر فلسطینی شہید بچوں کے نام لکھے ہوئے تھے۔ اٹلی میں فلسطین کی سفیر عبیر عودہ نے اس اجتماع میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملے کے بعد اب تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد معصوم فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں اور بہت سے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ایک اطالوی سماجی کارکن رافیلہ سولندرا نے روم میں فلسطینی شہید بچوں کی یاد منانے کے موقع پر ایران پریس کے رپورٹر کو بتایا کہ اس وقت سب سے اہم کام جو ہم کر سکتے ہیں وہ اسرائیلی سامان کا بائیکاٹ کرنا ہے۔

ٹیگس