Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • کیا امریکہ نے غزہ کی پٹی پر جاسوس ڈرونز کی پرواز روک دی؟

امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس" کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت، غزہ کی پٹی پر جاسوس ڈرونز کی پرواز روک دی گئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جنگ کے دوران غزہ کی پٹی پر امریکی فوجی جاسوس طیاروں کی وسیع پروازوں کے باوجود کہ جس سے صیہونی حکومت کو اس پٹی میں فضائی حملوں کے اہداف کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی، اب واشنگٹن نے ان پروازوں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی پر جاسوس ڈرون کی پرواز روک دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ جنگ نے دعوی کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے عراق یا شام میں امریکی فوجیوں پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب پالٹیکو ویب سائٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس مغربی ایشیا کے علاقے میں تعینات امریکی فوج کو مضبوط کرنے کے لیے بجٹ اور مالی وسائل نہیں ہیں ۔ اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر تعینات امریکی جاسوس طیاروں نے غزہ پر پرواز کرتے ہوئے، دریافت شدہ اطلاعات کا صیہونی حکومت کے ساتھ تبادلہ کیا ہے۔​

ٹیگس