Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • یونیسیف: جنوبی غزہ میں بچوں کا بڑے پیمانے میں قتل عام ہو رہا ہے

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد جنگ کی بھینٹ چڑھی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: ادارہ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا ہے کہ جنوبی غزہ پر اس وقت بدترین بمباری کی جا رہی ہے اور ہم بچوں کے بڑے جانی نقصان کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کے جانی نقصان کے بارے میں سخت ترین انتباہ دیا جا چکا ہے۔ اس ترجمان نے اس سے قبل بھی شہر خان یونس کے اپنے دورے میں فلسطینی عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی نیز وحشیانہ جارحیت قرار دیا تھا۔ یونیسیف کے ترجمان نے کہا تھا کہ انھوں نے ایسے بچوں کا بھی مشاہدہ کیا ہے جو فاسفورس بمباری میں جل گئے ان کو دماغی چوٹ پہنچی اور ان کے بدن کے اعضا کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

ٹیگس