Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • یوکرین نے روس کے مقابلے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کر لیا

یوکرینی صدر کے سابق مشیر نے روس کے مقابلے میں یوکرین میں زیادہ ہتھیار بنائے جانے میں ناتوانی کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرینی صدر کے سابق مشیر میخائیلو پودولیاک نے اعتراف کیا ہے کہ کی ایف تن تنہا روس کی دفاعی صنعتوں کی پیداوار کے مقابلے میں ہتھیار بنانے کی توانائی نہیں رکھتا ۔انھوں نے دعوی کیا کہ اگر یوکرین کو اس کی ضرورت کے مطابق وافر مقدار میں ہتھیار حاصل ہوتے ہیں تو جنگ میں نتیجہ حاصل کر سکتا ہے ۔

اس سلسلے میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو فراہم کی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ قانونی طور پر روسی حملوں کے نشانے پر ہوگی۔

ٹیگس