Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • انروا: صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہنے سے مزید چھے لاکھ فلسطینی بےگھر ہوسکتے ہیں

فلسطینی پناہ گزينوں کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یواین آرڈبلیو اے کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد مزيد چھے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو سکتے ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: انروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے کہا بین الاقوامی قوانین کی رو سے جنگوں میں بے گھر ہوجانے والے عام شہریوں کو بھی تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غزہ میں جنگ نہيں رکی تو ہمیں ایک مکمل المیہ کا سامنا ہوگا۔ یو این آر ڈبیلو اے کے ترجمان نے کہا: ایک ہفتے تک ہونے والی جنگ بندی سے پہلے ہم شمالی غزہ میں داخل نہيں ہو سکے تھے اور اس وقت بھی ہم خان یونس میں نہيں رہ سکتے۔ عدنان ابو حسنہ نے غزہ پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کی ابتر صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں گھرانے، پناہ گزیں کیمپوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کیمپوں کے اطراف کی سڑکوں پر رہ رہے ہیں اور ان کے پاس کوئي ٹھکانہ نہيں ہے۔ یو این آر ڈبیلو اے کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کیپموں ہی بہت زيادہ بھیڑ ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گيا ہے اور تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار بچے پھیپھڑے کی بیماری ميں مبتلا ہیں۔

ٹیگس