Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran

برطانیہ کے سیکڑوں طالب علموں نے وزیر اعظم ہاؤس کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کر کے لندن کی جانب سے صیہونی حکومت کے مظالم کی حمایت کئے جانے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی سیاسی اور اسلحہ جاتی حمایت کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد برطانیہ کے سیکڑوں اسٹوڈنٹس نے وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کی حمایت پر مبنی برطانوی حکومت کی پالیسیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ تقریبا دو مہینوں سے غزہ کے نہتے عوام پر صیہونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے لاکھوں لوگوں نے مختلف شہروں خصوصا لندن میں مظاہرے کئے۔ فلسطین کے حامی ان مظاہرین نے برطانوی حکام کو آگاہ کیا کہ انہیں اسرائيلی مظالم سے نفرت ہے۔

ٹیگس