Dec ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکی نظر انداز، شمالی کوریا نے کیا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: شمالی کوریا نے آج صبح بحر جاپان کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی شمالی کوریا کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیاں جاری رکھیں گے اس وقت تک وہ اپنے میزائلی و ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہيں ہٹے گا ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مشرقی ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرکے علاقے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے ۔ جنوبی کوریا کی بحریہ نے اس ملک کی سمندری حدود میں امریکہ کی ایک ایٹمی آبدوز کے پہنچنے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس