Dec ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش، دنیا کی خاموشی نے غزہ میں نسل کشی کی اجازت دے دی ہے

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے اسے غزہ پٹی پر اسرائیل کی بمباری جاری رہنے پر سخت تشویش ہے اور عام شہریوں کی حفاظت کے لئے صیہونی حکومت سے تمام اقدامات انجام دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے ترجمان سیف ماگانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر حالیہ شدید بمباری ایسی حالت میں انجام پا رہی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ کے باشندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مرکزی علاقوں اور رفح کے تل السلطان سے چلے جائيں۔
فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر فرانچسکا آلبانیز نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ میں نسل کشی مسلسل جاری ہے کہا کہ دنیا کی خاموشی نے غزہ میں نسل کشی کی اجازت دے دی ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان میں جو آلبانیز نے جاری کیا ہے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے الرمان محلے میں گیارہ فلسطینی مردوں کو ان کے گھر والوں کی آنکھوں کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا اور اس کے بعد خواتین اور بچوں کو ایک کمرے میں بند کر کے گرینڈ سے اڑا دیا ۔

ٹیگس