Dec ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • یوکرین کے لئے واشنگٹن کی ڈھائی سو ملین ڈالر کی فوجی امداد

امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کے لئے واشنگٹن کے ڈھائی سو ملین ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں عیسوی سال میں یوکرین کے لئے آخری فوجی امدادی پیکیج کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے لئے امریکی فوجی امداد میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں، توپ کے گولے اور ہیمارس میزائل سسٹم شامل ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین کے لئے امریکہ کی فوجی امداد کو حیات بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی فوجیوں کے لئے پچاس سے زائد ملکوں کے اتحاد کی حیات بخش فوجی امداد جاری رہے گی۔

دریں اثنا امریکی وزارت جنگ کے ایک سابق انٹیلی جینس افسر ربکا کوفلر نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کی خطرناک حکمت عملی اختیار کر کے یوکرین اور یوکرینیوں کی شکست و نابودی کا باعث بنیں گے۔

امریکی وزارت جنگ کے سابق انٹیلی جینس افسر ربکا کوفلر نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن یوکرین کے لئے اربوں ڈالر کی امداد کی منظوری کے لئے امریکی کانگریس پر دباؤ بھی ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس