اگر امریکہ نہ ہوتا، اسرائیلی تجزیہ نگار کا دلچسپ تبصرہ
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو اسرائیل پتھروں اور ڈنڈوں سے جنگ کر رہا ہوتا۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے موجودہ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو اسرائیلی فوج کو پتھروں اور ڈندوں کے ذریعے لڑنا پڑتا۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ٹی وی چینل 12 کے سیاسی تجزیہ کار امنون ابرامووچ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود میں مدد نہ کی ہوتی تو ہم پتھروں اور ڈنڈوں سے لڑنے پر مجبور ہو جاتے۔
المیادین چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایمنون ابرامووچ کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اسرائیل کے امریکہ پر مکمل انحصار کو ظاہر کرتا ہے کہ کیونکہ بائیڈن جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیل کے ساتھ کھڑے تھے اور 2 طیارہ بردار بحری جہاز، ایک جوہری آبدوز اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود سے لدی ایک فضائی کھیپ بھیجی اور یہ سلسلہ ابھی تک رکا نہیں ہے۔