Jan ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • غاصب صیہونی حکومت کے فوج کے ترجمان: جنگ کے سنگین اخراجات کا اعتراف

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان ڈینیل ہاگاری نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ سے جزئی پسپائی کا اقدام، اس جنگ میں ہونے والے بھاری معاشی بوجھ میں کمی لانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان ڈینیل ہاگاری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ سے ہمارے فوجیوں کی جزئی پسپائی معاشی بوجھ میں کمی لانے کے لئے کی گئی ہے۔ صہیونی فوج کے اس ترجمان نے کہا کہ فوجی دستوں کا انخلاء دوہزار چوبیس میں آپریشن کے جاری رہنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ کے کچھ علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔ 
صیہونی میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کا شمالی غزہ کے علاقوں سے انخلا جاری رہے گا اور آئندہ دنوں میں اس علاقے سے مزید فوجی نکال لیئے جائیں گے۔

ٹیگس